۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام میثم طہ

حوزہ / الاسوہ مرکز تعلیم و تربیت، ادارہ سیاسیات اور الھدیٰ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قم المقدس میں 23 مارچ کی مناسبت سے "یوم تجدید عہد وفا" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الاسوہ مرکز تعلیم و تربیت، ادارہ سیاسیات اور الھدیٰ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قم المقدس میں 23 مارچ کی مناسبت سے یوم تجدید عہد وفا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے متعدد اسکالرز نے خطاب کیا۔

حجۃ الاسلام میثم طہ نے اس موقع پر خطاب کے دوران کہا: امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں دیندار اور فرض شناس افراد کو ان کے حقوق اور فرائض کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ حقوق کی ادائیگی کا معیار " اَنْ لَّا یُقَارُّوْا عَلٰى كِظَّةِ ظَالِمٍ وَّ لَا سَغَبِ مَظْلُوْمٍ، "ظالم کی شکم پُری اور مظلوم کی بھوک پر خاموش نہ رہنا" قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے خطبہ 140 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں فرمایا: "وَ قَدْ تَرَوْنَ عُهُوْدَ اللهِ مَنْقُوْضَةً فَلَا تَغْضَبُوْنَ! وَ اَنْتُمْ لِنَقْضِ ذِمَمِ اٰبَآئِكُمْ تَاْنَفُوْنَ! وَ كَانَتْ اَمُوْرُ اللهِ عَلَیْكُمْ تَرِدُ، وَ عَنْكُمْ تَصْدُرُ، وَ اِلَیْكُمْ تَرْجِـعُ، فَمَكَّنْتُمُ الظَّلَمَةَ مِنْ مَّنْزِلَتِكُمْ، وَ اَلْقَیْتُمْ اِلَیْهِمْ اَزِمَّتَكُمْ، وَ اَسْلَمْتُمْ اُمُوْرَ اللهِ فِیْۤ اَیْدِیْهِمْ، یَعْمَلُوْنَ بِالشُّبُهَاتِ، وَ یَسِیْرُوْنَ فِی الشَّهَوَاتِ"۔ اللہ کے عہد توڑے جا رہے ہیں اور تم غیض میں نہیں آتے، حالانکہ اپنے آباؤ اجداد کے قائم کردہ رسم و آئین کے توڑے جانے سے تمہارى رگِ حمیت جنبش میں آجاتی ہے۔ حالانکہ اب تک اللہ کے معاملات تمہارے ہی سامنے پیش ہوتے رہے اور تمہارے ہی (ذریعے سے) ان کا حل ہوتا رہا ہے اور تمہاری ہی طرف ہر پھر کر آتے ہیں۔ لیکن تم نے اپنی جگہ ظالموں کے حوالے کر دی ہے اور اپنی باگ ڈور انہیں تھما دی ہے اور اللہ کے معاملات انہیں سونپ دیئے ہیں کہ وہ (ظالمین) شبہوں پر عمل پیرا اور نفسانی خواہشوں پر گامزن ہیں۔"

حجۃ الاسلام میثم طہ نے مزید کہا: پاکستان کی موجودہ صورتحال کا بہترین راہ حل نہج البلاغہ میں موجود ہے۔

پاکستان کی موجودہ صورتحال کا بہترین راہ حل نہج البلاغہ میں موجود ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .